ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے تازہ ترین بیان پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی ناراض، وفاقی وزیر داخلہ رحٰمن ملک ایک بار پھرتلخی ختم کرنے کے لئے متحرک ۔

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے تازہ ترین بیان پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی ناراض، وفاقی وزیر داخلہ رحٰمن ملک ایک بار پھرتلخی ختم کرنے کے لئے متحرک ۔

صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کےبیان کے بعد پیدا ہونے والی تلخی ختم کرنے کے لئے ایم کیو ایم کے لندن سیکرٹریٹ سے دو بار رابطہ کیا اور ذوالفقار مرزا کے بیان سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ رحٰمن ملک نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کرکے صدرمملکت کا خصوصی پیغام پہنچایا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایت پرڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنی تقریر کے حوالےسے موقف واضح کرنے کے لئے پریس کانفرنس کی تیاریاں بھی کرلی تھیں تاہم اس پریس کانفرنس کو آخری وقت پرملتوی کردیا گیا۔