نوازشریف کے ہدایت پرحکومت سے رابطہ کیا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہرقیادت کو مذاکرات میں شامل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب

نوازشریف کے ہدایت پرحکومت سے رابطہ کیا، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہرقیادت کو مذاکرات میں شامل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب

شہباز شریف نے لاہور میں پولیومہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم سے رابطہ کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم خود تمام سیاسی قائدین، فوج اور عدلیہ کی لیڈرشپ کا اجلاس بلالیں یا ہمیں کہیں تو ہم بلا لیتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شہاز شریف نے بتایا کہ وزیراعظم کے ساتھ صوبے میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ پانچ مارچ کو فیصل آباد کےتاجر حکومت کے خلاف اسلام آباد لانگ مارچ کرنے جارہے تھےجنہیں روک کر حکومت کو وقت دینے کا کہا۔ گیس کے بحران کے خاتمے کے لیے وفاق سے رابطے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقلیت کا وزیر اعلیٰ ہوں یا اکثریت کا اس کا فیصلہ ایوان میں ہوگا۔