متحدہ قومی موومنٹ نے صوبائی کے وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے بیان کے خلاف سندھ اسمبلی کے اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔

متحدہ قومی موومنٹ نے صوبائی کے وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے بیان کے خلاف سندھ اسمبلی کے اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ۔

ایم کیوایم کے ارکان، سندھ اسمبلی کی کارروائی سے مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ رات گئے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ اجلاس میں سندھ کے وزیرداخلہ ذوالفقارمرزاکی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے گروہ ’’ پیپلزامن کمیٹی \\\'\\\' کی اعلانیہ حمایت کرنے اور اسے پیپلزپارٹی کی ذیلی تنظیم قراردینے کی شدیدمذمت کی گئی ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقارمرزا پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر کی مکمل سرپرستی کررہے ہیں جس کی وجہ سے کراچی میں اغوابرائے تاوان ، ڈکیتیوں، صنعتکاروں، تاجروں ، مارکیٹ انجمنوں اوردکانداروں سے بھتہ کی وصولی کی وارداتیں بہت بڑھ گئی ہیں۔