صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اگر وزارت داخلہ ان کے بلیک واٹرز کے حوالے سے دئیے گئے بیان سے مطمئن نہیں تو وہ انہیں طلب کرلے پھر ہر معاملہ قوم کے سامنے شفاف انداز میں آئے گا۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ اگر وزارت داخلہ ان کے بلیک واٹرز کے حوالے سے دئیے گئے بیان سے مطمئن نہیں تو وہ انہیں طلب کرلے پھر ہر معاملہ قوم کے سامنے شفاف انداز میں آئے گا۔

وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پوری قوم اس ملک میں بلیک واٹرز کی سرگرمیوں سے آگاہ ہے اور اس حوالے سے انکا دیا گیا بیان حقیقی معنوں میں عوامی جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیان واپس لینے کیلئے وزارت داخلہ کی جانب سے انہیں اڑتالیس گھنٹوں کا دیا جانے والا الٹی میٹم وہ مسترد کرتے ہیں ۔