ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے اور ہمارے ساتھ ہی رہے گی۔ وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی

ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے اور ہمارے ساتھ ہی رہے گی۔ وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی

اسلام آباد میں عالمی سیرت النبی کانفرنس سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ
ہم ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جو ملکی مفاد کے خلاف ہو،اپوزیشن مضبوط ہوگی توحکومت مضبوط ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ ہماری اتحادی جماعت ہے اور میرے خیال میں وہ ہمارے ساتھ رہے گی۔ ریمنڈ ڈیوس کے حوالے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں ہے اوروہی اس کا فیصلہ کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈرون حملوں کے خلاف ہیں اور مختلف سفارتی طریقوں سے ڈرون حملوں کے خاتمےکےلیے کوششیں کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہباز بھٹی کا قتل اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے،مسیحی برادری محب وطن پاکستانی ہے اورہمارے پرچم کا سفید حصہ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیرت النبی پرعمل نہ کرنے کی وجہ سے شدت پسندی کا رحجان بڑھ رہا ہے،دینی مدارس میں دنیاوی علوم کی بھی تعلیم دینی چاہیئے اورعلماء نوجوانوں کو شدت پسندی،انتہاپسندی اور معاشرے کی خامیوں سے آگاہ کریں۔