نون لیگ ، پیپلزپارٹی اورقاف لیگ کےرہنماؤں نےپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطے تیزکردئیے ہیں۔

نون لیگ ، پیپلزپارٹی اورقاف لیگ کےرہنماؤں نےپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطے تیزکردئیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ دار ذرائع کےمطابق انکے ساتھ رابطہ کرنے والوں میں ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیت جہانگیر ترین جبکہ بہاولپور، ملتان، بہاولنگر اور خانیوال سے بھی نون، قاف لیگ اور دس سے زائد سابق وفاقی وزرا نے ان سےرابطہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کےذرائع کےمطابق جنوبی پنجاب کی متعدد قدآورسیاسی شخصیات اس بات پر متفق نظرآتی ہیں کہ انکے علاقوں کی پسماندگی اور معاشی زبوں حالی دور کرنے میں جہاں دونوں بڑی سیاسی جماعتیں ناکام رہی ہیں وہیں دور آمریت میں بھی ان علاقوں سے اقتدار میں آنے والے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کرسکے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جنوبی پنجاب میں اس سیاسی نقب زنی سے بچنے کیلئے نون لیگ نے جہاں اپنی تنظیم کو متحرک کیا ہے وہیں پاکستان پیپلزپارٹی بھی جنوبی پنجاب کیلئے اپنا الگ صوبائی صدر لاچکی ہے تاہم تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمرسرفراز چیمہ کہتے ہیں کہ انکی جماعت کسی کرپٹ سیاستدان اور بدعنوان جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔