صدر آصف زرداری اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے درمیان باضابطہ مذاکرات آج ہورہے ہیں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

صدر آصف زرداری اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے درمیان باضابطہ مذاکرات آج ہورہے ہیں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

مذاکرات میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان کی حمایت اور امداد جاری رکھنے پر بھی بات ہوگی۔ صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم کی جانب سےدیئے گئےعشائیے میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈیوڈ کیمرون نے صدر زرداری سے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔ بے نظیر بھٹو کی سیاسی خدمات سے منسوب اس عشائیہ میں بلاول بھٹوز رداری، آصفہ زرداری، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات میں صدر مملکت نے واضح کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، اس کے باوجود پاکستان پر انگلیاں اٹھانا معنی خیز ہے۔