جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر سید بلال نے بدھ کے روز مبینہ پولیس مقابلے کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ  قتل ہونے والے شخص کی لاش ورثاء کے حوالے کی جائے۔

جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر سید بلال نے بدھ کے روز مبینہ پولیس مقابلے کے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ  قتل ہونے والے شخص کی لاش ورثاء کے حوالے کی جائے۔

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید بلال نے کہا کہ جی ایٹ مرکز میں ہونے والے پولیس مقابلے کی کوئی حقیقت نہیں۔ واردات کی جگہ پر کوئی پولیس مقابلہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے ظہیراعوان سیکٹر جی ایٹ میں اپنی گاڑی مرمت کروا رہے تھے کہ اس دوران پولیس نے ان کے سر میں گولی مار دی۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ اس طرح کے حالات سے معاشرے میں بے چینی بڑھے گی،  مستقبل میں ایسی کاروائیوں کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔