بدترین سیلاب سے متاثرہ غریب افراد کی مدد نہ کی گئی تو خونی انقلاب کو کوئی نہیں روک سکے گا وزیراعلٰی پنجاب محمد شہبازشریف

بدترین سیلاب سے متاثرہ غریب افراد کی مدد نہ کی گئی تو خونی انقلاب کو کوئی نہیں روک سکے گا وزیراعلٰی پنجاب محمد شہبازشریف

یہ بات انہوں نے ڈیرہ غازی خان  انتظامیہ سے سیلاب کے حوالے سے بریفنگ لیتے ہوئے کہی ۔ وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ ناجائز دولت اکٹھی کرنیوالے اپنی دولت سیلاب زدگان کے لیے وقف کردیں ۔ حکومت متاثرین سیلاب کے لیے کھانا ، ادویات اور دیگراشیائے ضروریہ فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ اورعوامی نمائندے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بہترین کام کررہے ہیں ۔ راجن پورکی تحصیل جامپورمیں تباہی ناقص انتظامات کے باعث ہوئی ہے ۔ شہبازشریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پولیس کی کارکردگی بہتررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ اورانیس گریڈ کے افسروں کو بھی سیلاب زدہ علاقوں میں بلایا ہے جوتجربہ کی بنیاد پرمقامی انتظامیہ کی مدد کرسکیں گے ۔