چوروں کوالٹا نہ لٹکاؤں توکیا چوری کھلاؤں،پاکستان کوکرپٹ ٹولے سےنجات دلانا ہوگی. وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف

چوروں کوالٹا نہ لٹکاؤں توکیا چوری کھلاؤں،پاکستان کوکرپٹ ٹولے سےنجات دلانا ہوگی. وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف

راولپنڈی میں ییلو کیب سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ایک بار پھروفاقی حکومت کیخلاف برس پڑے ، کہتے ہیں کہ لاہور کے جلسے میں انہوں نے چوروں کو الٹا لٹکانے کی بات کی تھی ، اگر چوروں کو الٹا نہ لٹکاﺅں تو کیا چوری کھلاﺅں۔ جیب کتروں اور ٹھگوں کو ضرور چوراہے پر لاؤں گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شیر اور بکری ساتھ نہیں رہ سکتے، شیر بکری کو کھا جاتا ہے، بھیک مانگ کر کھائیں گے تو دوسرے ہم پر حکم چلائیں گے۔ پاکستان کو بچانا ہے تو بھکاری پن سے جان چھڑانی ہوگی۔ انکا کہناتھاکہ ایک طرف ایٹم بم اور دوسری طرف کشکول دونوں نہیں چل سکتے۔ شہبازشریف نےکہا کہ ملک سے غربت کاخاتمہ ضروری ہےاسکےلئےپاکستان کوکرپٹ ٹولے سے نجات دلانا ہوگی۔ گوزرداری گوکوعملی شکل دینی ہوگی۔ اس سے پہلے لاہورمیں ڈینگی کے تدارک کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے جائزہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ منتخب عوامی نمائندے اورمختلف محکموں کے سیکرٹری عید کی چھٹیوں کے دوران انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ہسپتالوں کے دورے کریں گے۔