ایم کیوایم ابھی تک حکومت میں شامل ہے، اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں جمہوری عمل ڈی ریل کرنے والوں کومایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی

ایم کیوایم ابھی تک حکومت میں شامل ہے، اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں جمہوری عمل ڈی ریل کرنے والوں کومایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی

اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ انٹر چینج اور لیھتڑار روڈ کے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ عوام ہی جمہوریت کے خلاف کام کرنے والے عناصر کو ناکام بنائیں گے، ہم نے سیاست میں مفاہمت کی بنیاد ڈالی، ایم کیوایم سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ایم کیوایم اتحادی جماعت ہے، اوراس کے ارکان حکومت میں شامل ہیں
وزیراعظم گیلانی نے واضح کیا کہ پیپلزپارٹی ملک میں سیاسی استحکام پیدا کررہی ہے جس کے لئے اسے اپوزیشن کی طرف سے ہرقسم کی تنقید بھی برداشت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوکرپشن اوراپوزیشن دونوں سے کوئی خطرہ نہیں، ہم نے سیاسی وابستیگیوں سے بالاترہوکرملک بھرمیں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھا ہوا ہے، آج ملک میں جتنی ترقی ہوئی ہے تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔
سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وزارت پیٹرولیم توانائی کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسرکرنے والوں کو بجلی اور گیس کے بلوں میں چھوٹ دینے پر بھی کام کر رہے ہیں۔