امریکہ اورپاکیستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جن کو مزید فروغ دینے کی ضروت ہے۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی

امریکہ اورپاکیستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جن کو مزید فروغ دینے کی ضروت ہے۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد میں امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ ایک تعلق میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان نے بھی نصف صدی قبل اپنے علیحدہ وطن کے لئے آزادی کی جدوجہد شروع کی جہاں وہ جمہوری اقداراورمساوات پرعمل کرسکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات تاریخی ہیںجن میں اتارچڑھائو آتا رہا ہے، تاہم ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت فروغ پارہی ہے تاہم اس کوابھی بھی بہت سے چیلنجزکا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کو جڑسے اکھاڑپھینکنے کے لئے پختہ عزم کیا ہوا ہے۔