صدر آصف علی زرداری چھ روزہ سرکاری دورے پر منگل کو چین روانہ ہوں گے۔

صدر آصف علی زرداری چھ روزہ سرکاری دورے پر منگل کو چین روانہ ہوں گے۔

اپنے دورہ چین کے دوران صدر زرداری چینی صدر ہوجن تاؤ اور وزیر اعظم وین جیا باؤ سمیت دیگر سینئرچینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری چین کی توانائی سے متعلق کمپنیوں کے سربراہوں اورنمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ چین نے ایک بار پھر پاکستان میں دو نئے جوہری ریکٹر لگانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔