داتا دربار حملہ بلیک واٹر کی کارستانی ، امریکی وزیر خارجہ کی درگاہوں پر حاضری بلیک واٹرکے منصوبے کا حصہ تھی۔ امیرجماعت اسلامی سید منورحسن

داتا دربار حملہ بلیک واٹر کی کارستانی ، امریکی وزیر خارجہ کی درگاہوں پر حاضری بلیک واٹرکے منصوبے کا حصہ تھی۔  امیرجماعت اسلامی سید منورحسن

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا کہ داتا دربار پر حملہ امریکہ ایجنسیوں کی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان اور جنوبی پنجاب میں امریکی ایماء پر آپریشن ہوا تو ملک کا چپہ چپہ داتا دربار کا منظر پیش کرسکتا ہے۔ حکومت اورفوج نے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے آپریشن کا فیصلہ کرکے مرض کی غلط تشخیص کی اور علاج بھی غلط تجویز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں اور دہشت گردی کے خلاف پارلیمنٹ کی قرارداد پر ایک انچ بھی عمل نہیں ہوا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نواز شریف کی تجویز پر کل جماعتی کانفرنس بھی داتا دربار حملوں کے بعد حکومت مخالف جذبات کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بلائی جارہی ہے۔ اس لیے یہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوگی، تاہم جماعت اسلامی اس کانفرنس میں شرکت کرے گی۔