جنوبی پنجاب کے کسی مدرسے میں دہشت گردی کی تربیت دی جاتی ہے اور نہ ہی اسلحے کے انبار ہیں، لٰہذا فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں۔ وفاقی وزیرمذہبی امور

جنوبی پنجاب کے کسی مدرسے میں دہشت گردی کی تربیت دی جاتی ہے اور نہ ہی اسلحے کے انبار ہیں، لٰہذا فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں۔ وفاقی وزیرمذہبی امور

ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں غربت اور پسماندگی بہت ہے جس کی وجہ سے بعض نوجوان دہشت گردوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس خطے میں غربت اور پسماندگی کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ دہشت گردی کے پے درپے واقعات کے باعث حالات تشویشناک ہیں لیکن عوام کو چاہیئے کہ تحمل سے کام لیں اوردہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئےاتحاد کا مظاہرہ کریں۔