امن وامان کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت آج بین الصوبائی اجلاس ہوگا۔ اس موقع پرسید یوسف رضا گیلانی اور وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف کے درمیان اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔

امن وامان کے حوالے سے وزیراعظم کی زیر صدارت آج بین الصوبائی اجلاس ہوگا۔ اس موقع پرسید یوسف رضا گیلانی اور وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف کے درمیان اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔

آج ہونے والے بین الصوبائی اجلاس میں ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ اور قومی کانفرنس کے شیڈول کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چاروں وزرائے اعلٰی صوبوں میں امن و امان کی صورتحال اور اس حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کریں گے۔ اجلاس کے شرکاء کو وزیرداخلہ رحمان ملک دہشتگردی کے حالیہ واقعات بالخصوص داتا دربار پر ہونے والے خودکش حملوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں داخلی سلامتی کے حوالے سے وفاقی ایجنسیوں کی جانب سے صوبوں کو معلومات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس کےعلاوہ آج وزیراعظم اور وزیراعلٰی پنجاب کے درمیان ملاقات متوقع ہے، جس میں دہشتگردی کے خلاف مجوزہ قومی کانفرنس پربات کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں  جماعتوں کے درمیان پیدا شدہ خلیج کو کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔