پاکستان تحریکِ انصاف نےلاہوراورملتان میں وکی لیکس کی حمایت میں ریلییاں نکالیں،مقررین کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ نے پاکستان کے حکمرانوں کی کرپشن کا پردہ چاک کرکے عوام پراحسان کیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف نےلاہوراورملتان میں وکی لیکس کی حمایت میں ریلییاں نکالیں،مقررین کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ نے پاکستان کے حکمرانوں کی کرپشن کا پردہ چاک کرکے عوام پراحسان کیا ہے۔

لاہورمیں تحریک انصاف کے دفترسے نکالی گئی ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وکی لیکس پرپاکستانی سیاست دانوں کی کرپشن کے بارے میں جو انکشافات کئے گئے ہیں وہ درست ہیں، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دامن کرپشن سے پاک ہے اوروکی لیکس کے ریمارکس نے اس کا واضح ثبوت پیش کردیا ہے۔ ریلی کے شرکاء نے ویب سائٹ کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی سیاست دانوں کو عوام کے سامنے جواب دہ قراردیا۔ دوسری طرف ملتان میں نکالی گئی ریلی کی قیادت پارٹی کے مرکزی نائب صدراعجاز احمد چوہدری نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف انقلاب کا اغازہوگیا ہے جو جلد پورے ملک میں پھیل جائیگا۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔