مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی اور ایم کیو ایم کے حقیقی مطالبات پورے کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی

مفاہمت کی پالیسی جاری رہے گی اور ایم کیو ایم کے حقیقی مطالبات پورے کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کے دوران سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قوم کو متحد رکھنے اور عوام کو درپیش مسائل کا حل تمام سیاسی پارٹیوں کے تعاون سے مشروط ہے۔ ادھر پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے وفد نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کی مرضی کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی تعاون جاری رکھے گی۔ وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھی ملاقات کی جس میں ملک میں سکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے وزیراعظم کو سعودی قیادت کے ساتھ حالیہ ملاقاتوں اور دورے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔