سندھ ہائی کورٹ نے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ کی درخواست نمٹادی ۔

سندھ ہائی کورٹ نے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ کی درخواست نمٹادی ۔

سندھ ہائی کورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ نے آزاد کشمیر الیکش سے متعلق درخواست جمع کرائی تھی ۔جسٹس اطہر سعید نے حکومت سندھ کی جانب سے سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی پردرخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ جب بھی آزاد کشمیر کی دونوں نشستوں پر انتخابات ہوں حکومت سندھ مکمل طور پر تحفظ فراہم کرے ،اگر امن وامان کی صورتحال ایسی ہوکہ الیکشن ملتوی کرنا ناگزیر ہوں تو تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلاکر اعتماد میں لیا جائے اور انہیں تمام وجوہات سے آگاہ کیا جائے ۔ سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم کے دونوں امیدوار بھی موجود تھے۔