جوجمہوریت کونقصان پہنچائے گاعوام کاگرینڈالائنس اسکا راستہ روکے گا قمر زمان کائرہ

جوجمہوریت کونقصان پہنچائے گاعوام کاگرینڈالائنس اسکا  راستہ روکے گا  قمر  زمان کائرہ

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ھے اور یہ بہت خوش آئند بات ھے کہ مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم آپس میں رابطے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بلدیاتی انتخابات کا سال ھے صوبائی حکومتیں اس حوالےسے اپنی تیاریاں مکمل کریں۔
پانچ جولائی کے حوالے سے بات کرتے ھوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کی سب سے بڑی وجہ پانچ جولائی کا واقع ھے انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذولفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد جمہوریت کو مسلسل نقصان پہنچایا گیا اور ادارے تباہ کئے گئے جبکہ شہید بینظیر بھٹو نے چارٹر آف ڈیموکریسی لاکر سیاسی عمل کو ایک بار پھر آگے بٹرھانے کی کوشش کی ۔ایم کیوایم سیمت دیگر سیاسی جماعتوں کےساتھ اختلافات کے حوالےسے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے سب کا حق ھے اگر ایم کیوایم کسی بات سے ناراض ھے تو اسکے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل کئے جائیں گے
آذاد کشمیر میں حکومت کی تشکیل کے حوالے سے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مشاورت جاری ہے اور فیصلہ شریک چئیرمین آصف علی زرداری کریں گےانہوں نے پیپلزپارٹی کی جانب سے کارکنوں کے لئے شروع کئے جانے والے ٹریننگ پروگرام کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا