آزاد کشمیرالیکشن کمیشن نےریاستی اسمبلی کی کراچی کی دو مہاجر نشستوں پر انتخابات بیس جولائی کو کروانے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔

آزاد کشمیرالیکشن کمیشن نےریاستی اسمبلی کی کراچی کی دو مہاجر نشستوں پر انتخابات بیس جولائی کو کروانے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔

آزاد جموں وکشمیرالیکشن کمیشن کی جانب سے ان حلقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف ایم کیوایم نے آزاد کشمیرہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کراچی کی دونوں مہاجر نشستوں پر انتخابات بدنیتی کی بناء پر ملتوی کیے گئے جبکہ انتخابات کے التوا نے مہاجر ووٹروں کو حق رائے دہی سے محروم کردیا لہذا انتخابات فوری طور پر کروانے کا حکم دیا جائے۔ مظفر آباد ہائی کورٹ نے دوطرفہ موقف سننے کے بعد رٹ پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جبکہ دوسری جانب آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنائے جانے سےقبل ہی دونوں نشتوں پربیس جولائی کوانتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے۔