جعلی ڈگری کیس میں بلوچستان کے وزیرصنعت احسان شاہ کو نااہل قراردے گیا۔

جعلی ڈگری کیس میں بلوچستان کے وزیرصنعت احسان شاہ کو نااہل قراردے گیا۔

صوبائی وزیر احسان شاہ کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس غلام مصطفیٰ مینگل پرمشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے بی اے کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پروزیرصنعت وحرفت احسان شاہ کونااہل  قراردے دیا۔ احسان شاہ کی ڈگری کونیشنل پارٹی کے صوبائی صدرڈاکٹریاسین بلوچ نے چیلنج کیا تھا۔ احسان شاہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی گروپ کی ٹکٹ پرتربت کے حلقہ پی بی اٹھاون سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ مشرف دورمیں بلوچستان کے وزیرخزانہ بھی رہ چکے ہیں۔