نوازشریف کی پارٹی کے ناراض رہنما سید غوث علی شاہ سےملاقات، تحفظات دور کرنےکی یقین دھانی کرادی ۔

نوازشریف کی پارٹی کے ناراض رہنما سید غوث علی شاہ سےملاقات، تحفظات دور کرنےکی یقین دھانی کرادی ۔

ذرائع کےمطابق مدینہ منورہ میں میاں نوازشریف اور سید غوث علی شاہ کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں سید غوث علی شاہ نے میاں نوازشریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کیلئےان کی خدمات کو نظراندازکرکے انہیں دیوارسے لگایا جارہا ہے، ملاقات میں میاں نوازشریف نے غوث علی شاہ کویقین دلایا کہ پارٹی ان کی خدمات کوکسی صورت بھی فراموش نہیں کرسکتی اوران کے تحفظات کوپارٹی کی سطح پربیٹھ کردورکیا جائے گا۔ میاں نوازشریف نے یہ بھی ہدایت کی کہ سندھ میں مسلم لیگ نون میں ڈھرے بندیوں کا خاتمہ کرنا اور پارٹی کومتحد ہونا چاہیئے۔ ذرائع کےمطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں اسحاق ڈارنے اہم رول ادا کیا یہ رہنما ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں