ایم کیوایم ہزاروں بے گناہ افراد کی قاتل جماعت ہے اس کیساتھ مفاہمت کے بجائے تعلقات ختم کیے جائیں ۔ ذوالفقار مرزا

ایم کیوایم ہزاروں بے گناہ افراد کی قاتل جماعت ہے اس کیساتھ مفاہمت کے بجائے تعلقات ختم کیے جائیں ۔ ذوالفقار مرزا

بدین سےکراچی روانگی سے قبل استقبال کیلئے آنے والے افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ گورنر سندھ پر سو سے زائد مقدمات ہیں ان کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹایا جائے،سندھ کو تقسیم کرنے والوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رحمان ملک اور بابراعوان بڑے سوداگر ہیں ان کا سندھ میں داخلہ بند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک پاکستان توڑنے والوں کا ساتھی ہے جسے ہرگز معاف نہیں کیا جاسکتا ہے۔۔ سابق وزیر نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی منتخب نمائندہ سر پر قرآن اٹھا کر کہے کہ وہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو پسند کرتا ہے تو انہیں گولی مار دی جائے ۔ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو قائم رکھنے کیلئے صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں۔