پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بدعنوان اور نااہل وفاقی وزراء کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی فہرست صدر آصف علی زرداری کو پیش کردی۔ برطانوی اخبار

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بدعنوان اور نااہل وفاقی وزراء کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی فہرست صدر آصف علی زرداری کو پیش کردی۔  برطانوی اخبار

روزنامہ دی گارڈین نے مغربی اور پاکستانی حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حالیہ سیلاب کے بعد پاک فوج اور حکومت کے درمیان اس وقت تناؤ دیکھنے میں آیا جب متاثرین کی مناسب امداد نہ ہونے پرحکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اخبار کا کہنا ہے کہ جنرل کیانی نے صدر زرداری کو کابینہ میں شامل ان ارکان کو فارغ کرنے کی سفارش کی ہے جو صدر کے وفادار سمجھے جاتے ہیں۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ذرائع نے فہرست میں شامل وزراء کے نام ظاہرکرنے سے معذرت کی ہے۔اخبار کے مطابق ملک میں شدید سیلابی صورتحال کے باوجود  صدر زرداری کے دورہ فرانس نے اختلافات کو جنم دیا تھا۔تاہم صدر زرداری کے ایک قریبی ساتھی نے جنرل کیانی کی طرف سے بعض وفاقی وزراء کی برطرفی کے مطالبے کی تردید کی ہے۔گارڈین کے مطابق صدر زرداری کے قریبی ساتھی ان خبروں کو حکومت اور فوج کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازش اور حکومت کے خلاف جاری افواہوں کا حصہ قرار دیتے ہیں۔