وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر نے کہا ہے کہ ملک میں کسی قسم کی تبدیلی کا امکان نہیں  ، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر نے کہا ہے کہ ملک میں کسی قسم کی تبدیلی کا امکان نہیں  ، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب عالمگیر کا کہنا تھا کہ جمہوریت بڑی قربانیوں کے بعد بحال ہوئی ہے، جمہوری نظام چلتا رہا تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ملک میں نیشنل ہائی ویز کو سترہ ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، صرف خیبر پختون خوا کی سڑکوں کو آٹھ ارب سے زائد کا نقصان پہنچا  ۔ وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ پشاور میں ناردرن بائی پاس کے منصوبے پر کام جاری ہے اور بتیس کلومیٹر کی شاہراہ پر ساڑھے نو ارب روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ لواری ٹنل کوہائی وے میں تبدیل کرکے کشادہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، منصوبے پر نظرثانی سے ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوگی۔