وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوٹ ادو میں متاثرین سیلاب میں وطن کارڈز تقسیم کیے ۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کوٹ ادو میں متاثرین سیلاب میں وطن کارڈز تقسیم کیے ۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

کوٹ ادومیں متاثرین سیلاب میں وطن کارڈزکی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ متاثرین میں امیر اور غریب کا فرق نہیں رکھا جائے گا۔ آج بیس ہزارروپے تقسیم کیے ہیں جلد ہی ایک لاکھ کی تقسیم کا اعلان بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیرمیں ڈیڑھ ماہ لگ سکتے ہیں تب تک انہیں خیمے فراہم کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اختلافات کے باوجود متاثرین کی امداد کے لیے دونوں جماعتیں ایک ہیں۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون کے ایک ہی جگہ پرنعرے لگنا حکومت کی مفاہمتی پالیسی کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم نے متاثرین کیلئےدن رات محنت کرنے پرشہبازشریف کوخراج تحسین بھی پیش کیا ۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متاثرین میں بیس ہزار روپے فی خاندان کی تقسیم جاری رہے گی۔ آخری متاثرہ خاندان کو بیس ہزارکی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بیس ہزارمیں سے آدھی رقم وفاقی حکومت نے فراہم کی ہے جس پروزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے شکرگزار ہیں۔ متاثرین کے لیے مزید رقم کی فراہمی کا فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔اس سے پہلےوزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرین سیلاب کے کیمپ کا دورہ اور متاثرین سے ملاقات کی ۔جہاں پر انہوں نے متاثرین میں وطن کارڈز بھی تقسیم کیے۔