عوامی نیشنل پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ ہماری سرزمین پر نیٹو فورسز کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، عالمی برادری اس کا نوٹس لے ۔

عوامی نیشنل پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ ہماری سرزمین پر نیٹو فورسز کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، عالمی برادری اس کا نوٹس لے ۔

سینیٹر افراسیاب خٹک دیر سے معروف سماجی شخصیت اور سیاست دان عزیز الحق کی ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کے موقع پر پشاور میں ہونے والی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا مینڈیٹ صرف افغانستان کی حد تک محدود ہے، آئندہ ایسی کارروائی ہوئی تو اچھے نتائج برآمد  نہیں ہوں گے۔ اے این پی کے صوبائی صدر نے واضح کیا کہ ان کی جماعت نے ڈرون حملوں کی کبھی حمایت نہیں کی کیونکہ اس میں معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا حق پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس ہے۔