حکومت پنجاب اوریو ایس ایڈ کے درمیان بیسک ایجوکیشن کے معاہدے پر دستخط ، امریکہ جنوبی پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک سو اڑتالیس ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

حکومت پنجاب اوریو ایس ایڈ کے درمیان بیسک ایجوکیشن کے معاہدے پر دستخط ، امریکہ جنوبی پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک سو اڑتالیس ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

اس حوالے سے دستخطی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف، امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن ، سینئرمشیروزیراعلیٰ پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ ، صوبائی وزراء دوست محمد کھوسہ اور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے شرکت کی۔ یوایس ایڈ سے طے پانے والے معاہدے کے تحت جنوبی  پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ پانچ اضلاع کے سکولوں میں بہتر تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ امریکہ سے ملنے والی امداد میں سے ایک سو دس ملین سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے پر خرچ ہوں گے ۔ اس موقع پر امریکی سفیراین ڈبلیو پیٹرسن نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں بنیادی تعلیم فراہم کرنے کے لیے  ُپرعزم ہے ۔ موجودہ معاہدے کی مدت ایک سال ہے جس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ امریکی سفیر نے  پاکستان میں وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر متاثرین کی بحالی کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔