چودھری نثار سے حنیف عباسی کی ملاقات ایفی ڈرین کیس کی تفصیلات سے آگاہ کیا ،کمپنی بند کرنے کا اعلان

چودھری نثار سے حنیف عباسی کی ملاقات ایفی ڈرین کیس کی تفصیلات سے آگاہ کیا ،کمپنی بند کرنے کا اعلان


اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی خان سے ملاقات کرکے اپنے خلاف ایفی ڈرین مقدمہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ حنیف عباسی نے چودھری نثار سے کیس سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے مدد بھی مانگی ہے۔ بعدازاں حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کیس میں بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ میں نے ایفی ڈرین کا قانونی کوٹہ 500 کلو گرام حاصل کیا اس پر وزارت صحت سمیت کسی محکمے نے اعتراض نہیں کیا۔آئی این پی کے مطابق حنیف عباسی نے اپنی فارما سیوٹیکل کپمنی بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل تفتیش نے مجھے بہت نقصان پہنچایا حتیٰ کہ ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لئے بھی پیسے نہیں۔ اے این ایف کے رویے اور مالی حالات کے سبب اپنی کمپنی بند کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔