نواز شریف سفیروں کے اعزاز میں کل مری میں افطار ڈنر دینگے

نواز شریف سفیروں کے اعزاز میں کل مری میں افطار ڈنر دینگے

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی جانب سے مسلم و غیر مسلم ممالک کے تمام سفیروں کے اعزاز میں کل جمعرات 2 اگست کو مری میں افطار ڈنر دیں گے۔ اس افطار ڈنر کے لئے تیاریوں کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت کی شرکت بھی متوقع ہے۔