لوئردیر: سلنڈر پھٹنے سے 25 دکانیں تباہ، لاکھوں کا نقصان

 لوئردیر: سلنڈر پھٹنے سے 25 دکانیں تباہ، لاکھوں کا نقصان

 لوئر دیر + پشاور (نوائے وقت نیوز + بیورو رپورٹ) لوئر دیر میں گیس سلنڈرز کی دکان میں آگ لگ گئی۔ سلنڈر پھٹنے سے 25 دکانیں تباہ ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ سلنڈر پھٹنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ایک ہوٹل بھی تباہ ہو گیا جس سے لاکھوں روپے کا سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا۔ جبکہ پشاور پولیس کے مطابق انڈسٹریل اسٹیٹ کے چیک پوسٹ نمبرتین پر پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک موٹرکار کو روکنے کے لئے اشارہ دیا تاہم گاڑی میں سوار افراد نے رکنے کی بجائے دستی بم پھینکا اور فرار ہو گئے دھماکے کےنتیجے میں چیک پوسٹ کے قریب مقیم دو خانہ بدوش زخمی ہو گئے۔