ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا مستحسن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر و صدر پنجاب میاں زاہد سرفراز نے پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا محمد مستحسن کو پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے عہدے سے علیحدہ کر دیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔