سوئی ناردرن گیس نے نو ماہ گیس فراہمی کے معاہدے والے سی این جی اسٹیشنز کوعید کے بعد مسلسل دو ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

سوئی ناردرن گیس نے نو ماہ گیس فراہمی کے معاہدے والے سی این جی اسٹیشنز کوعید کے بعد مسلسل دو ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کے مطابق محکمہ کو باسٹھ کروڑ ملین کیوبک فیٹ گیس کی قلت کا سامنا ہے اور سردیوں میں یہ شارٹ فال ایک ارب کیوبک فیٹ تک پہنچ جائے گا جس سے ملک میں موجود ہر شعبہ زندگی بری طرح متاثر ہوگا۔سی این جی سیکٹر کو پہلے ہی ہفتے میں تین روز گیس کی بندش کا سامنا ہے اور پندرہ سال کی مدت پوری نہ کرنے والے سی این جی سٹیشنز کے لائسنس کی تجدید نہ کرنے کے بارے میں ڈاکٹر عاصم پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے بعد نو ماہ گیس کی فراہمی کے معاہدے والے سی این جی سٹیشنز کو دو ماہ کے لیے بند کر دیا جائے گا اور انہیں گیس فراہم نہیں کی جائے گی جبکہ سردیوں میں بھی ان سی این جی سٹیشنز کو ایک ماہ کے لیے بند کیا جائے گا۔