بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر چوہدری شجاعت کا بیان پنجاب کے عوام کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔ رانا ثناء اللہ

خبریں ماخذ  |  اپنے نمائندہ سے
بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر چوہدری شجاعت کا بیان پنجاب کے عوام کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔ رانا ثناء اللہ

لاہور سے جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے چوہدری برادران نے پنجاب میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر بیانات دے کر ثابت کردیا ہے کہ وہ اقتدار کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت اور نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی لوڈ شیڈنگ کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ڈال کر اپنے گناہ چھپا رہے ہیں، انہوں نے چوہدری شجاعت کے بیان کوصوبے سے غداری کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے شجاعت فارمولے کو وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی رد کرچکی ہیں۔ پیسے کی چمک اور اقتدار کی ہوس نے چوہدری برادران کی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے جس سے وہ درست فیصلے کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوگئے۔