پشاور ‘دہشت گردی خطرات کے پیش نظر شہر بھر میں ہائی الرٹ رہنے کا حکم
پشاور(بیورورپورٹ) دہشت گردی خطرات کے پیش نظر سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز پشاور سجاد خان نے سٹی ڈویژن میںواقع امام بارگاہوں ، ناکہ بندیوںاوردیگر حساس مقامات کا اچانک دورہ کےاانہوں نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چند ایک ضروری اقدامات اٹھانے کے ہدایات جاری کردیئے اس موقع پر انہوں نے سٹی کے داخلی اورخارجی راستوں ، پولیس پیکٹس اوردیگر حساس مقامات کا بھی دورہ کیااوراہلکار وں کو سکےورٹی کے موجودہ صوتحال کے پےش نظر ہائی الرٹ رہنے کا حکم دےا خصوصاً پشاورشہر کے داخلی خارجی راستوں پرقائم فل پروف اضافی ناکہ بندیوں پر ڈےوٹی سرانجام دےنے والے پولےس اہلکاران کو انتہائی الرٹ اور چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے ۔انہوں نے تمام پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹس اورہیلمٹس کے استعمال کو یقینی بنانے کے بھی احکامات جاری کئے ۔