;تحصیل کچہری تنگی پر خودکش حملے کے مرکزی سہولت کار سمےت 6افراد گرفتار
پشاور(بیورورپورٹ)حساس اداروں نے تحصیل کچہری تنگی میں ہونے والے حملے کے مرکزی سہولت کار سمےت 6افراد کو گرفتار کرلےا ہے جنہوں نے دوران تفتےش واقعے کے حوالے سے اپنے کردار کا اعتراف کےا ہے۔انٹیلی جنس اداروں کے مطابق دھماکے سے قبل پولےس سمےت دےگر قانوننافذ کرنے والے اداروں کو مصدقہ معلومات ملی تھیں کہ تےن دہشت گرد پےدل مہمنداےجنسی سے تنگی کے نواحی علاقوں کے راستے داخل ہوئے ہےں۔اس حوالہ سے احاطہ کچہری میں واقع دکانداروں کو بھی دکانیں نہ کھولنے کی ہدایات کی گئی تھےں۔دہشت گردوں کی گرفتاری کےلئے 24گھنٹے پورے علاقے مےں سرچ آپرےشن کےا گےا مگر انہےں کامےابی نہےں ملی۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد خفےہ اداروں نے پولےس کے ساتھ مل کر زےارت کلے، سٹےشن کلے اور اس سے ملحقہ اےک دوسرے گاﺅں مےں کارروائےاں کی اور دھماکے کے ایک سہولت کار کو گرفتار کےا ، جس نے ابتدائی تفتےش کے دوران ہی باقی ساتھےوں کے نام بھی اگل دیئے جس پر مزےد 3سے 7افراد کو گرفتار کےا جن مےں مرکزی سہولت کار بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق تےنوں دہشت گرد کئی گھنٹے پےدل چل کر تنگی مےں داخل ہوئے تھے اور خودکش جےکٹس بھی انہےں تنگی کے گاﺅں مےں دی گئیں۔تاہم اس ضمن میں رابطہ کرنے پر پولےس سمےت اےک دوسرے ادارے نے گرفتارےوں سے لاعلمی کا اظہار کردیا ہے۔