فاٹا:دہشت گردی کے واقعات میں72 فیصد اضافہ ہو گیا: نیشنرپورٹ
پشاور (سٹاف رپورٹر) رواں برس کے پہلے 4 ماہ کے دوران فاٹا میں دہشت گردی کے واقعات میں 72 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ فاٹا ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایاگیا ہے گزشتہ برس کے آخری چار ماہ میںتشدد کے 69 واقعات ہوئے تھے جب کہ رواں برس کے پہلے چار ماہ میں ایسے 119 واقعات ہوئے اسی طرح 54 فیصد واقعات میں عام شہریوں جب کہ 44 فیصد میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ رواں برس کے پہلے چار ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 491 افراد مارے گئے۔ فاٹا ریسرچ سینٹر کے سکیورٹی تجزیہ کار عرفان الدین نے بتایا کہ افغانستان میں پاکستانی طالبان کے دوبارہ اکٹھے ہونے، خان سید گروپ اور تحریک طالبن پاکستان کے دوبارہ اتحاد سے فاٹا اور ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کے حملے بڑھ گئے ہیں۔
فاٹا