نیب خیبر پی کے کا اجلاس، ڈبل شاہ و دیگر ملزموں کیخلاف ریفرنس کی منظوری
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی بریگیڈئر (ر) فاروق ناصر کی زیر صدارت نیب خیبر پی کے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ مختلف ریفرنسز کی منظوری اور تحقیقات کے احکامات جاری کئے گئے۔ افضل خالق عرف ڈبل شاہ اور دیگر ملزمان کیخلاف دھوکہ دہی کے ضمن ریفرنس کی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے الحرم ماڈل ٹائون پشاور کی انتظامیہ کیخلاف بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔