اسلامی ملک میں غیر مسلموں کو قتل کرنا ناجائزفوج کے خلاف لڑنا حرام ہے: صوفی محمد
پشاور (نوائے وقت نیوز) پاک فوج کیخلاف لڑنا حرام ہے اسلامی ملک میں غیر مسلموں کو قتل کرنا ناجائز ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوفی محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ صوفی محمد نے کہا ملا فضل اﷲ نے میری تحریک کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا‘ اسلامی ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانا حرام ہے پاک فوج کے جوان ہمارے مجاہدین ہیں۔ فوج کی وجہ سے ہی ملک اب تک قائم ہے۔ طالبان میں خوارج کی نشانیاں موجود ہیں‘ ملا فضل اﷲ مرتد ہے اس کی سزا صرف موت ہونی چاہئے بچیوں کی تعلیم کیخلاف نہیں ہوں۔
صوفی محمد