;; فاٹا میں پولیس متعارف کرانے کا عمل شروع‘ آج اہم اجلاس ہوگا
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) فاٹا اصلاحات‘ قبائلی علاقوں میں پولیس متعارف کرانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ فاٹا میں پولیس تعینات کرنے سے متعلق مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں 7 قبائلی ایجنسیوں میں پولیس تعینات کرنے پر غور کیا جائے گا۔ خاصہ دار فورس کے 18 ہزار 600 اہلکار بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ قبائلی علاقوں میں پہلے سے لیویز فورس کے 11ہزار 790 اہلکار تعینات ہیں۔ اصلاحات کے تحت فاٹا میں 75 پولیس تھانے بنانے پر غور ہوگا۔