ملک بھرمیں 7لاکھ غیراندراج شدہ افغان پناہ گزینوں کااندراج مکمل
پشاور (آئی این پی )م لک بھرمیں 7لاکھ غیراندراج شدہ افغان پناہ گزینوں کااندراج مکمل ہو گیا ،پناہ گزینوں کے اندراج کی حالیہ مہم کے دوران ملک بھر میں سات لاکھ غیر اندراج شدہ افغان پناہ گزینوں کاا ندراج کیا گیا۔افغان کمشنریٹ پشاورمیں پناہ گزینوں کی واپسی پروگرام کے ڈائریکٹر فضل ربی ن کے مطابق خیبر پختونخوا میں3 لاکھ باسٹھ ہزار افغان پناہ گزینوں کا اندراج کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے اختتام تک 10 لاکھ افغان پناہ گزینوں کا اندراج مکمل کر لیا جائے گا۔