پی ٹی وی سینٹر پشاور کی عمارت میں آتشزدگی‘ کئی دفاتر جل گئے‘ سامان خاکستر
پشاور(نوائے وقت نیوز) پی ٹی وی سینٹر کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کئی دفاتر جل گئے اور سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ پشاور کینٹ کے علاقے میں واقع پی ٹی وی سینٹر کی عمارت میں اگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کئی دفاتر جل گئے اور پی ٹی وی سٹوڈیو کے سٹور میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے عمارت کا ایک حصہ لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے ۔
پی ٹی وی/ پشاور