’’مجھے کیوں نکالا‘‘ پشاور میں غیرقانونی نمبر پلیٹ لگانیوالے کار ڈرائیور کو وارڈنز نے 200 روپے کا چالان تھما دیا
پشاور (آن لائن) پشاورمیں’’ مجھے کیوں نکالا‘‘کی غیرقانونی نمبر پلیٹ پر ڈرائیور کو 200 روپے کا چالان ہو گیا۔ ٹریفک وارڈنز نے موٹرکار کے ڈرائیور کو 200 روپے کا چالان تھماتے ہوئے غیرقانونی نمبرپلیٹ گاڑی سے اتار دی۔ گاڑی کے ڈرائیور نوازنے کہاکہ آج کل یہی نعرے چل رہے ہیں اس لئے بچوںنے نمبرپلیٹ لگا دی۔