وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک اور قرارداد جمع
پشاور(این این آئی)وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک اور قرارداد جمع،جس میں وزیر اعظم کو فوری طور پرمستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔قرارداد پیپلز پارٹی کے پاریمانی لیڈر محمد علی شاہ نے جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ویر اعظم اور انکا خاندان منی ٹریل ثابت کرنے میں ناکام ہوئے ہیں اور اب اپنی ٹیم کے ہمراہ اداروں کی تضحیک پر اتر آئے ہیں۔جے آئی ٹی نے بھی رپورٹ میں واضح کر دیا ہے کہ وزیر اعظم ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں۔نواز شریف اب وزیر اعظم رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں لہذا انہیں فوری طور پر مستعفی ہونا چاہئے۔
خیبر پی کے اسمبلی / قرارداد