فاٹا اصلاحات کے حامی رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کو فون پر دھمکیاں
پشاور (بی بی سی) قبائلی علاقوں میں اصلاحات کے لیے سرگرم رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کو مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس میں انہیں کہا جا رہا ہے کہ وہ اصلاحات کے ایجنڈے سے دور رہیں۔ خیبر ایجنسی سے منتخب ہونے والے شاہ جی گل آفریدی نے بی بی سی اردو کے عزیز اللہ خان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹیلیفون پر دھمکیاں دی گئی ہیں کہ معاملے سے دور رہو۔ انہوں نے دھمکیاں دینے والی تنظیم کا نام تو نہیں لیا لیکن یہ کہا کہ انہیں فون کالز بین الاقوامی نمبر سے کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ اس کے پیچھے کون سی تنظیم یا ایجنسی ہے؟