پشاور میں دو سر جڑی بچیوں کی پیدائش
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دو سر جڑی بچیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بچیوں کے والدین چارسدہ کے رہائشی ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچیوں کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بچیوں کے والدین غریب ہیں اور سر جڑی بچیوں کا علاج کرانے سے قاصر ہیں۔