بھارتی ہیکرز نے خیبر پی کے حکومت کی ویب سائٹ ہیک کرلی
پشاور/نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ہیکرز نے خیبر پی کے حکومت کی رائٹ ٹو انفارمیشن ویب سائٹ ہیک کر لی جسے صوبائی حکومت تاحال بحال نہ کر سکی۔ ہیکرز نے ویب سائٹ پر اپنی تصاویر لگا دیں۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ بھی ہیک کرلی گئی تھی۔