پشاور، پولیس اور سکیورٹی فورسز کا آپریشن 120 اشتہاریوں سمیت 500 افراد گرفتار
پشاور(بیورورپورٹ)پشاور پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 120 اشتہاریوں سمیت 500 سے زائد جرائم پیشہ، مشتبہ اورمنشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور کارتوس برآمد ہوئے جبکہ تحفظ مکانات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 75 افراد کو حراست میں لے لیا گیاپولیس اور سکیورٹی فورسزنے مشترکہ سرچ اینڈ سٹرا ئیک آپریشن کیا۔