پشاورموٹر وے پر بارش کے باعث مسافر وین حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں چار افراد جاںبحق اور 11 زخمی ہو گئے، حادثہ گڑھ مومن کے قریب پیش آیا ابتدائی طور پر گاڑی میں سوار 15 افراد زخمی ہوگئے جنہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں چار زخمی افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔حادثہ تیزرفتاری اوربارش کے باعث پیش آیا۔مسافر وین مردان سے پشاور آ رہی تھی کہ گڑھ مومن کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024